مہنگائی منہ زور،ترسیلات زر، برآمدات ،روپے کی قدر،بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ،آﺅٹ لک رپورٹ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مہنگائی منہ زور،روپے کی قدر،ترسیلات زر، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ،وزارت خزانہ نے آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق درآمدات، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ،مالی ذخائر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ترسیلات زر 31.3 ارب ڈالر سے کم ہو کر 27 ارب ڈالر رہیں۔

وزارت خزانہ رپورٹ میں مزید کہاگیاایک سال کے دوران برآمدات میں 14.1 فیصد ،درآمدات میں 27.3 فیصد،روپے کی قدر میں 67 روپے 37 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، ملکی مالی ذخائر ایک ارب 37 کروڑ ڈالر سے زائد گھٹ گئے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.4 فیصد کی کمی ہوئی ،ایف بی آر محصولات میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا، ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 7169 ارب کے محصولات اکھٹے کئے، مہنگائی 12.3 فیصد سے بڑھ کر 29.2 فیصد تک جاپہنچی۔