پیمرا ترمیمی بل کوتمام سٹیک ہولڈرز کے دستخطوں سے حتمی شکل دی گئی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے پیمرا ترمیمی بل صرف حکومت نہیں،میڈیا،عوام کاہے،تمام سٹیک ہولڈرز کے دستخطوں سے حتمی شکل دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہامجھے خوشی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023 منظور کرلیا ، بل ایک سال کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کیا ،تمام سٹیک ہولڈرز کے دستخطوں سے حتمی شکل دی گئی، وزیراطلاعات نے کہابل کی تیاری میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی فعال شرکت، وقت، کوشش اور قیمتی تجاویز پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں صحافیوں پر ظلم ہوا، میڈیا پر پابندی رہی، پیمرا کو خلاف استعمال کیا گیا، صحافیوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، گزشتہ دور میں وزیر اطلاعات صحافیوں کو دھمکیاں دیتے تھے، میں نے وزیر اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کو یقینی بنایا۔

وزیر اطلاعات نے کہاڈس انفارمیشن پر تاریخ میں پہلی بار قانون سازی ہوئی ، پہلی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ 22 اپریل 2022 کو کی گئی، فیک نیوز میں ڈس انفارمیشن ،مس انفارمیشن کی تعریف متعارف کرائی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کئی ممالک کے قوانین کو دیکھ کر بل بنایا ،یقین نے کہتی ہوں تنقید کرنے والوں نے بل نہیں پڑھا،میڈیا ورکرز کی تنخواہ سمیت تمام حقوق کا تحفظ یقینی بنادیا، صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیا گیا، 2 ماہ میں تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی تو ادارے کو حکومت اشتہار نہیں دے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا پچھلے 4 سال صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، ناک کی ہڈیاں ٹوٹیں ،اغوا کیا گیا، صحافی اپنی کسی بھی قسم کی شکایات کونسل آف کمپلینٹ میں درج کرا سکتے ہیں، ورکنگ جرنلسٹ کو عدالتوں میں چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔