اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راو¿نڈ کا انعقاد چیلنج ہے: سیکرٹری پی ایچ ایف

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راو¿نڈ کا انعقاد چیلنج ہے۔اپنے بیان میں سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ پی ایچ ایف کو ہمیشہ فنڈز کی کمی کا سامنا رہا ہے، حکومت اور سپورٹس بورڈ نے بھی کبھی مایوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کیلئے سب کے پاس جائیں گے، کوالیفائنگ راو¿نڈ سے ملک میں ہاکی کا سنہری دور واپس آئےگا۔حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان کو پہلی بار اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کی میزبانی ملی ہے، ایونٹ کی میزبانی ملنا پی ایچ ایف کی کامیابی ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے صدر کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا۔