لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے،سختی سے نمٹا جائے گا ،پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا، ملک میں 4 سال نفرت کے بیج بوئے گئے،آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے ، نوجوانوں میں نفرت کی بجائے میوزک کے ذریعے ذہن سازی کی جائے گی، اقدامات اس لیے کررہے ہیں تاکہ 9مئی کا سانحہ دوبارہ نہ ہو ، موجودہ حکومت انڈسٹری کو بحال کرنے کےلئے نئی فلم پالیسی لیکر آئی ،فلم فنانسنگ کونسل نے حالیہ بجٹ میں مقصد کےلئے 2ارب مختص کردیئے ۔
وزیر اطلاعات نے کہاآئندہ ہفتے میوزک فلم پالیسی کو لانچ کیا جارہا ہے جبکہ پورے ملک کی میوزک ہسٹری کو نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو کے ذریعے محفوظ کیا جارہا ہے ،علاقائی ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہانئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی کے میدان میں مواقع ملیں گے،کلاسیکل میوزکل ریسرچ سینٹر کے ذریعے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میںمریم اورنگزیب نے کہاحکومت آئینی مدت پوری کرے گی،نواز شریف جلد واپس آئیں گے،فیصلوں سے واضح ہوگیانواز شریف سے سیاسی انتقام لیا ،وزیر اطلاعات نے کہاچیئر مین پی ٹی آئی کا ذہنی توازن درست نہیں ،سابق وزیراعظم نے تمام غلط کاموں کاملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا ۔
4سال ادارے تباہ،نفرت کے بیج بوئے گئے،انتشارپھیلانےوالوں کےساتھ سختی سے نمٹیں گے،مریم اورنگزیب

















