2روز بعد ہی ڈالر ،سونے نے پھر اڑان پکڑ لی

کراچی(بیورورپورٹ)2روز بعد ہی ڈالر ،سونے نے پھر اڑان پکڑ لی،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے اضافے کیساتھ 277 روپے 41 پیسے بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کیساتھ 280 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں نرخ بڑھ گئے،فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار اور فی 10گرام سونے کی قیمت میں 858 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔