مہنگائی میں0.26فیصد کمی، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی میں0.26فیصد کمی، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے،رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی ،سالانہ شرح 29.40فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ 129 ،چائے 113،گندم کا آٹا 90 ،چاول 73 ،آلو 65 اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی،سالانہ بنیاد پرجون میں شہروں میں مہنگائی 27.3 ،دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد رہی۔