سویڈن میں بے حرمتی،مسلم امہ سراپا احتجاج، واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئےجائیں:اوآئی سی

اسلام آباد،جدہ،دبئی،انڈونیشیا(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)سویڈن میں بے حرمتی،مسلم امہ سراپا احتجاج،پاکستان، ایران،انڈونیشیا،ایراق،یو اے ای،دبئی سمیت تمام مسلم ممالک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،واقعہ کیخلاف شدید احتجاج،نعرے بازی،صادق سنجرانی کا پارلیمانوں سے رابطوں کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابقسویڈن میں قرآ ن مجید کی بے حرمتی پر عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا،پاکستان، ایران،انڈونیشیا،ایراق،یو اے ای،دبئی سمیت تمام مسلم ممالک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،واقعہ کیخلاف شدید احتجاج،نعرے بازی کی،مظاہرین نے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا،ادھر پاکستان نے کہا ہے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سویڈن حکومت فوری ایکشن لے، دوسری جانب سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمانوں سے رابطے کے لیے خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،صادق سنجرانی نے کہا ہے پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے،انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں،دوسری جانب یورپی یونین نے بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جارحانہ، بے عزتی اور واضح طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی ہے،یورپی یونین نے اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ نسل پرستی، نفرت انگیزی کی کوئی جگہ نہیں ،علاوہ ازیں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جدہ ہیڈ کوارٹر میں ہوا،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم نے زور دیا ہے تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلام کی توہین کے واقعات کی روک تھام کیلئے اجتماعی اور ٹھوس اقدامات کریں،اجلاس میں پاکستان، اردن، انڈونشیا، ملائیشیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت رکن ممالک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک تھے،پاکستانی مندوب برائے اسلامی تعاون تنظیم فواد شیر نے پاکستان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پوری امت مسلمہ عید الاضحی منا رہی تھی اور دوسری جانب قرآن پاک کو جلانے جیسی گھنانی اور ناقابل برداشت حرکت کی گئی جس سے پوری مسلمان دنیا کو شدید تکلیف پہنچی،اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا قرآن پاک اور پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، اس کیلئے بین الاقوامی قانون کے فوری اطلاق کی ضرورت ہے جو منافرت کو پھیلنے سے روکتا ہے،انہوں نے زور دیا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام اسلامی ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور ٹھوس اقدمات کریں۔