توانائی پلان سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی، سالانہ 438 ارب کی بچت متوقع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تونائی بچت پلان سے 8ہزار میگاواٹ بجلی اور قومی خزانے کو سالانہ 438ارب روپے کی بچت ہوگی،دستاویزات کے مطابق غیرمعیاری پنکھوں پر ڈیوٹی سے حکومت کو 15ارب کا ٹیکس ملے گا، غیرمعیاری بلب کی تیاری درآمد پرپابندی سے23ارب کا ریونیو ملے گا، ای بائیک سے86ارب، بلب کے بجائے ایل ای ڈی لائٹ استعمال سے23ارب کی بچت ہوگی،حکام کے مطابق مارکیٹیں 4گھنٹے پہلے بند کرنے سے 62ارب ، 20فیصد سٹاف کو ورک فراہم ہوم کی اجازت سے 56ارب کی بچت ہوگی جبکہ گیزر میں کونیکل بفلز کے استعمال سے 25فیصد گیس بچے گی، پاکستان کو اس مد میں سالانہ 92ارب کی بچت ہوگی۔