اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے امریکہ کو مضبوط پیغام چلا گیا،پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں،اپنے بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے امریکہ ،بھارت کے مشترکہ اعلامیے کیخلاف پاکستان کا ردعمل درست تھا، پاکستان کےخلاف امریکہ کا بیان بھارت کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔
سابق سفیر نے کہابھارت ،امریکہ کے تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، امریکہ کی ترجیح کسی طرح چین کو قابو کرنا ہے،چین کےخلاف امریکہ کی پالیسی میں پاکستان کا کردار نہیں بنتا، پاکستان کسی چین مخالف اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتا،سابق پاکستانی سفیر نے مزید کہا تناﺅ کی وجہ سے ایسی پالیسی بنانا ہو گی جو آزاد ہو اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بھی رکھے۔
ملیحہ لودھی نے کہا بہت سارے ممالک ہیں جو کسی بلاک میں شامل ہوئے بغیر اپنی پالیسی چلا رہے ہیں، یورپ امریکہ کےساتھ ہے لیکن یورپ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر چین ہے،امریکہ کا خود سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر چین ہے۔
امریکہ کو مضبوط پیغام چلا گیا،پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں،ملیحہ لودھی

















