لاہور(خبر نگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے عیدالاضحی پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان نے کہا عید الاضحی کے دوران لیسکو ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کرے گا، لیسکو کی کیٹیگری ون اور 2مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہو گی، زیادہ نقصانات والے فیڈرز کی کیٹیگری 3 اور 4 پر 3 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر نے کہا صارفین قربانی کے جانور بجلی کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں، مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔
عید پر” زیر و“لوڈشیڈنگ،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان



















