لاہور(کورٹ رپورٹر،این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاﺅس جلا ﺅگھیرا ﺅسمیت 3مقدمات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے شاہ محمودقریشی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کر دی۔
پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا آئی ایف ایم معاہدے کا پول کھلنے والا ہے،ڈار صاحب کو آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے، جو بجٹ پیش ہوا اور جو پاس ہوا اس میں دن اور رات کا فرق تھا، کوئی پاکستانی قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی اور صف بندی نہیں کر رہا، دبئی بیٹھک کے بڑے چرچے ہیں،صف بندی صرف حصول اقتدار کے لئے ہو رہی ہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حصول اقتدار کے لئے دبئی میں ہیں،وزارت عظمی کےلئے بھاگ دوڑ کی جارہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔
دریں اثناانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور جلا ﺅگھیرا ﺅکیس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کر دی اورپی ٹی آئی رہنما کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دےدیا۔
قریشی،اسد عمر کی عبوری ضمانت میں7جولائی تک توسیع

















