دبئی پاکستانی سیاست کامرکز ،نوازشریف کی اہم ملاقاتیں


لندن(بیورورپورٹ)دبئی پاکستانی سیاست کامرکز بن گیا،نوازشریف نے اہم ملاقاتیں شروع کردیں، متحدہ عرب امارات میںقائد ن لیگ کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم ملاقاتوں میں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے اورقانونی الجھنوں کے سلجھانے پر مشورے جاری ہیں،مزید کئی سیاسی رہنماوں کی دبئی آمد کا امکان ہے ،نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظہبی ،سعودی عرب جائیں گے۔

سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے،ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ملاقاتوں کا پہلا سیشن اختتام پذیر ہو گیا ، پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔