آئی ایم ایف کا دباﺅ، اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کادباﺅ،حکومت نے بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی،سکیم کے تحت بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔

دوسری جانب بلڈرز ،ڈیویلپرز کی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد مقرر کردی گئی۔