محمود مولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر مقرر

لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر مقرر ہوگئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کی مشاورت سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔