اسلام آباد، لاہور (بیورورپورٹ،خبر نگار)سورج سوانیزے پر،قیامت خیز گرمی،ہر 30منٹ بعد گھنٹوں بجلی غائب،عوام کی زندگی اجیرن، شارٹ فال6ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 540 میگاواٹ ،ملک بھر میں طلب 26 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔
ادھر گرمی بڑھتے ہی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا،شدید گرمی نے لیسکو انتظامیہ کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا،ترسیلی سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی لیسکو کے اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز جواب دے گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے و دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ، متعدد علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے۔
سورج سوانیزے پر،قیامت خیز گرمی،ہر 30منٹ بعد گھنٹوں بجلی غائب،عوام کی زندگی اجیرن



















