اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے نوازشریف الیکشن مہم نہیں انتخابی تحریک کےلئے آرہے ہیں،سندھ میں بھی ن لیگ کامیاب ہوگی،نوازشریف ہی ملک کو بھنور سے نکالیں گے،نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی،سی پیک لانے والے نوازشریف کےساتھ کیا سلوک کیا گیا،ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے واٹس ایپ پر کوئی کمیشن نہیں بنے گا،9مئی کے بعد دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔
پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا پاکستان کے مسائل اتنے گھمبیر ہو چکے ہر ایک کو توجہ دینا ہوگی،تشکیل دیا گیا مصنوعی ڈھانچہ منہ کے بل گرا ،9مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو پاکستان کو شاید اوربڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا،جاوید لطیف نے مزید کہاروزسنتا ہوں کوئی بڑی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے،پریس کانفرنس کر کے کوئی رہا ہو جاتا ہے تو کوئی کسی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے،نواز شریف سے ہی قوم کو امید ہے وہ آئے گا تو خوشحالی لائے گا۔
میاں جاوید لطیف نے کہانواز شریف انتخابی مہم نہیں تحریک کیلئے واپس آرہے ہیں،تحریک میں ووٹ کے تقدس عزت ،نظام کی بہتری ہوگی،پنجاب وفاق اور سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے،وفاقی وزیر نے کہاکیسے ایک شخص کو وی آئی پی گاڑیوں میں لا کر ضمانتیں دی گئیں،دھرتی ماں ریاست کو خطرہ ہوگا تو بات کرنا پڑے گی۔
نوازشریف انتخابی مہم نہیں ،تحریک کیلئے آرہے ہیں، سندھ میں بھی حکومت بنائینگے،جاوید لطیف

















