لاہور (قمر عباس نقوی) اوقاف داتا دربار سرکاری دفاترز میں انتظامیہ کی سرپرستی میں ڈبل شاہ کا ملازمین سمیت عام شہری سے مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کا جعلی کمپنی کے نام پر فراڈ، دربار کے زیڈ اے ایگزیکٹو آفیسر اور منیجرز و اکاﺅنٹس اور سیکورٹی ملازمین کی مبینہ کرپشن کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار پر عرصہ دراز سے تعینات افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے نجی شخص کا دربار انتظامی امور میں براہ راست مداخلت اور دفاترز کے استعمال کیا جاتا رہا ڈبل شاہ کا جعلی علی ہجویری کمپنی جو کہ سبزی و فروٹ کا کاروبار کرنے کے حوالے سے ظاہر کی گئی تھی اس کی بنیاد پر ایک سال سے زائد کے عرصہ سے داتا دربار انتظامیہ باہمی تعاون سے داتا دربار کے سابق ایگزیکٹو آفیسر کے دورتعیناتی میں اوقاف کی تاریخ کا کروڑوں روپے کا فراڈ سامنے آیا جس میں اوقاف داتا دربار افسران جس میں ایڈمنسٹریٹرز چیف ایگزیکٹو آفیسر، منیجرز،اکاﺅنٹنٹ،پی اے،سیکورٹی انچارج اور ملازمین نگران و دیگر 30کے قریب ملازمین شامل ہیں، اسکے علاوہ ایک وکیل کی جانب سے بھی لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جو کہ سبزی اور فروٹ کا علی ہجویری جعلی کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے کی مد میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کا ری کی گئی تھی ڈبل شاہ کی جانب سے داتا دربار افسران و ملازمین کو علی ہجویری جعلی کمپنی کے جعلی فروٹ و سبزی کے کروڑوں روپے کے پلانٹس نصب کرنے کی ویڈیو دکھائی جاتی رہی جو کہ کسی اور شخص کے پلانٹس بتائے جا رہے ہیں جعلی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے میں صدر آفس اوقاف لاہور کے اعلیٰ افسران کی طرف سے بھی سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے ڈبل شاہ کردار کے عثمان نامی شخص کو دربار کے مختلف سرکاری امور میں مداخلت کی اجازت دے رکھی تھی مختلف افسران کے ساتھ نجی محافل میں بھی شمولیت کی جاتی رہی داتا دربار انتظامیہ کی سہولت کاری کی وجہ سے اوقاف افسران ملازمین سمیت دیگر شہریوں سے کاروبار کے نام پر مبینہ طور پر 1ارب روپے سے زائد کا فراڈ سامنے آیا ہے جس میں اوقاف داتا دربار انتظامیہ کی ملی بھگت سے اور مالی تعاون سے ڈبل شاہ کے کردار کو فوقیت حاصل ہوئی۔ ترجمان اوقاف کا کہنا ہے کہ اس پر زیڈ اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے وہ جیسے ہی موصول ہو گی اس کی روشنی میں کارروائی کی جائےگی۔
داتا دربارانتظامیہ کی سرپرستی، ڈبل شاہ کا جعلی کمپنی کے نام پر ایک ارب سے زائد کا فراڈ

















