مذاکرات تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز میں ہونے چاہئیں،گیلانی

ملتان (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے مذاکرات تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز میں ہونے چاہئیں،چارٹر آف ڈیموکریسی پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔

بےنظیر شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاسیاست میں اختلاف رائے جمہوریت ہے، ملک میںمخلوط حکومت ہے، مختلف آرا ہیں، تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز میں مذاکرات ہونے چاہئیں، شہداءکی یادگاروں پر حملہ ملک پر حملہ ہو گا۔

گیلانی نے مزید کہابےنظیر بھٹو ،نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے، جنرل مشرف کو مجبور کیا پارٹی کی بنیاد پر الیکشن کرائیں، بےنظیر کی شہادت کے بعد پارٹی برسراقتدار آئی، نواز شریف گڑھی خدا بخش آئے تو زرداری صاحب نے الیکشن بائیکاٹ نہ کرنے پر قائل کیا۔