مریم نواز،رانا ثنا کیخلاف مقدمے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کراچی کی عدالت نے سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثنا کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے اپنے حکم میں کہا درخواست گزار کو پارٹی لیڈر نے عدالت سے رجوع کرنے کےلئے اتھارٹی نہیں دی۔

عدالت نے ریمارکس د ئیے سیاست دان ٹاک شو میں ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے رہتے ہیں،اندراج مقدمے کا حکم دیا تو مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا۔