بیت المال پنجاب، مستحقین کی امدا د کیلئے دی جانےوالی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نذر

لاہور (میاں ساجد) بیت المال پنجاب سے وابستہ مستحقین لاچار بیوائیں ذہنی مریض بن گئیں۔ امین بیت المال کے تعینات ہونے کے بعد بھی مستحقین کی امدا د کیلئے دی جانےوالی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگئیں۔ بیت المال پنجاب نے ضرورتمندوں کیلئے اپنے دروازے بند کرلئے۔ مالی امداد کی مد میں ملنے والی مبلغ 10 ہزار کی رقم لاچاروں بے کسوں اور بیواﺅں کیلئے خواب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیت المال پنجاب کی طرف سے دی جانے والی مبلغ 10 ہزار کی رقم شادی گرانٹ اور ضرورت مندوں میں تقسیم کی جاتی تھی پچھلے ایک سال سے بند۔ لاچاروں، غریبوں، بے کسوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے دردمندانہ اپیل شادی گرانٹ اور 10 ہزار کی رقم کو فوری جاری کیا جائے ۔ بیت المال پنجاب والے مالی امداد کیلئے درخواستیں ڈائری لگا کر ہمیں تھمائے جار ہے ہیں لیکن رقم کی ادائیگی کا کچھ نہیں بتا رہے، مالی امداد کی رقم میں تاخیر ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔عرصہ دراز سے بیت المال پنجاب کی جانب سے مبلغ 10 ہزار کی رقم بیواﺅں اور شادی گرانٹ کیلئے دی جار ہی تھی پی ٹی آئی کے دور اقتدار کے بعد مستحقین تک نہ پہنچ سکیں ۔ حالیہ امین بیت المال پنجاب کی تعیناتی مستحقین کیلئے خوشخبری پریشانی میں تبدیل ہونا ہمارے لئے بہت مشکل ہے۔ پنجاب بھر کے مستحقین رُل گئے۔ بیت المال کی جانب سے ایک دھیلا بھی نہ ملنا غربیوں، لاچاروں، بیواﺅں کیلئے تکلیف کا باعث ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نوٹس لیں ۔