کشتی حادثہ ،حکومت ذمہ داروں کو کڑا محاسبہ کرے،نوازشریف

لندن(مشرق نیوز)سابق وزیر اعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے یونان میں کشتی حادثہ بڑا انسانی المیہ ہے، سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔

اپنی ٹوئٹ میںلیگی قائد نے مزید کہا میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں۔