لاہور (خبرنگار) لاہور میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ، ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی منڈیوں قوانین کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی مقامات پر جانوروں کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، ضلعی انتظامیہ کے مخصوص پوائنٹس پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ایم سی ایل انتظامات یقینی بنائے، غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک سمیت شہریوں کیلئے شدید مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ رافعہ حیدر نے بتایا کہ واہگہ زون میں ایل ڈبلیو ایم سی ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب مویشی منڈی قائم ہے، نشتر ٹاﺅن میں منڈیاں ڈیفنس روڈ، ایل ڈی اے ایونیو 1 اور پائن ایونیو روڈ پر ہیں، عزیز بھٹی ٹاﺅن میں برکی روڈ پیراگون سوسائٹی کے قریب مویشی منڈی لگائی گئی ہے، راوی ٹاﺅن میں سگیاں لنک روڈ جبکہ داتا گنج بخش سگیاں روڈ پر منڈیاں قائم ہیں۔مناواں ہسپتال شالیمار اڈہ رکھ چھبیل پر مویشی منڈی کی اجازت دی گئی ہے۔علامہ اقبال ٹان میں این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹان جبکہ رائے ونڈ سندر روڈ پر بھی مویشی منڈیاں قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ منظور کردہ مویشی منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کریں۔
لاہور میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، دفعہ 144نافذ

















