دوریاں ختم،شجاعت پرویز ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور(اپنے رپورٹر سے)دوریاں ختم،چودھری برادران پھر قریب آنے لگے،شجاعت کی پرویزالٰہی سے کیمپ جیل میں ملاقات جبکہ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،تفصیلات کے مطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے کیمپ جیل پہنچے۔

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت کی جانب سے پرویز الٰہی کا حال احوال دریافت کیا گیا، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، محکمہ داخلہ کی اجازت سے ملاقات ایڈمن بلاک میں کرائی گئی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا آپ نے دلائل مکمل کر لیے، دیکھتے ہیں فیصلہ کب سنانا ہے۔