لاہور (اپنے رپورٹر سے)ن لیگ سندھ کی تنظیم میں بڑی تبدیلی،چھانٹی شروع،سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا گیا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا دونوں رہنماﺅں کی کارکردگی مایوس کن رہی، عہدوں سے ہٹا کر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔
مریم نواز نے سینئر رہنماو¿ں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا جب ن لیگ کے لوگوں نے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کی تو شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کیا کر رہے تھے؟، دونوں رہنماو¿ں نے اہم کارکنوں کو پارٹی کو خیرباد کہنے پر نہیں روکا، قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا،مریم نواز نے مزید کہا ن لیگ جلد سندھ میں صنعت کار اور پارٹی کارکن کو صدر و جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے گی۔
ن لیگ میں چھانٹی شروع،مفتاح اسماعیل ،شاہ محمد شاہ پارٹی عہدوں سے فارغ

















