انسانی سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے ،مریم نواز

لاہور(اپنے نمائندے سے)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نوازنے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا ظہار کیا ۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا یوم سوگ منانے کے وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے،مریم نوازنے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کےلئے صبرجمیل کی دعابھی کی ۔