اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر مملکت ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے بلاول بھٹو انتخابات جیت کر وزیراعظم بنیں گے،سراج الحق کی گفتگو جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے، امیر جماعت اسلامی کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ پر حق جتا رہے ہیں۔
سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ، سراج الحق صاحب مشرف ایل ایف او کو آئین سے نتھی کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا پی ٹی آئی فارورڈ گروپ نے عمران خان کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے،غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے۔
بلاول بھٹو انتخابات جیت کر وزیراعظم بنیں گے،فیصل کنڈی

















