بزدار کو جیل میں ہونا چاہیے، تفتیش میں سب اگل دینگے،علیم خان

لاہور(خبر نگار)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے بزدار کو جیل میں ہونا چاہیے، تفتیش میں سب اگل دینگے،علیم خان نے کہامیری کی گئی باتیںپی ٹی آئی میں بھی سب کو معلوم ہیں،چاہیں تو قریشی ،شیریں مزاری اور اسد عمر سے قسم اٹھوا کر پوچھ لیں علیم خان جو کہہ رہا ہے وہ جھوٹ ہے یا سچ ہے۔

علیم خان نے مزید کہاپرویز خٹک کو تو سب سے پہلے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونا چاہیے،پارٹی کا منشور پی ٹی آئی والا ہوگا کیونکہ منشور سب نے مل کر بنایا تھا،علیم خان نے کہاپارٹی الگ الیکشن لڑے گی،کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مقامی سطح پر حلقے کی سیاست کرنے والے رہنما کریں گے۔