پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا ، سراج الحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں یا مزدور، حالات سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا یونان کشتی سانحہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، سینکڑوں نوجوانوں نے بہتر مستقبل کیلئے لاکھوں روپے خرچ کیے، کھلے سمندر میں جان سے گئے، گھر کی امیدیں بھی ساتھ ہی ڈوب گئیں۔

سرا ج الحق نے مزید کہاحکمرانوں و حکومتی پارٹیوں سے منسلک لوگوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں، عوام کی قسمت میں مہنگائی ،بےروزگاری ہے، ظالمانہ نظام سے نجات ضروری ہے۔