اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 600 ملین ڈالرز دے گا،رقم سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی،عرب میڈیا کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلئے مختلف کثیر الجہتی و دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کےلئے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی، پاکستان کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے کل 2.7 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے، 2.7 ارب ڈالرز کے علاوہ آئی ڈی بی سے مزید 600 ملین ڈالر کا قرضہ ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 600 ملین ڈالرز دے گا

















