چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ نہ بولیں تو پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے‘عامر میر

لاہو ر(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزیراطلاعات عامرمیرنے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی 48 گھنٹے تک جھوٹ نہ بولیں تو پیٹ میں مروڑ پیدا ہو جاتا ہے،باورچی عبدالرحیم کے موت وحیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے، قاسم کے ابا کے الزامات کو بے نقاب کریں گے۔

پنجاب میں 3 نئی جیلیں بنانے کی منظوری دےدی ، الیکشن کمیشن جب کہے گا ہم الیکشن کرا دیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی جی پی آرمیں نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا،اس موقع پر ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق اور سروسزہسپتال کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرقاسم بشیر بھی موجودتھے۔