کراچی(بیورورپورٹ)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہاہے روپے پر دباﺅ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان نہیں،فچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے بلومبرگ کی ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کہافی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں اگرچہ پچھلے کچھ ماہ میں روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے لیکن سٹیٹ بینک ذخائر پر دباﺅ برقرار ہے جو روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت تجویز کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد رواں سال روپیہ 20فیصد سے زیادہ گرا جس نے روپے کو عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل کردیا ،رپورٹ میں مزید کہا گیاسپلائی کی قلت سے دوچار معیشت کو سہارا دینے اور ڈیفالٹ کو روکنے کےلئے فنڈز اہم ہوں گے،اربوں ڈالرز قرض کی ادائیگی بھی قریب آرہی ہے۔
پاکستانی روپیہ بدترین کارکردگی دکھانےوالی کرنسیوں میں شامل



















