ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا چرچ روڈ اور کھوکھا بازار تجاوزات پر اظہار ناراضگی، عوام کےلئے پریشانی کا باعث بننے والی تمام تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے، کارپوریشن کو ہدایت۔ چرچ روڈ اور کھوکھا بازار میں صبح کے اوقات میں صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے شہر میں صفائی کے تمام عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے اور سینٹری سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو میاں ندیم ارشد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، پسپ کے سٹی مینجرمحمد اسجد خان سمیت تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر72انچ قطر کی سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 42انچ پائپ ڈالنے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ اس اہم سڑک پر 6488فٹ42انچ کی سیوریج پائپ ڈالی جائے گی جس میں سے1195انچ پائپ ڈالا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرید ٹا¶ن میں 21انچ سیوریج پائپ ڈالنے کا کام بھی اسی ہفتے شروع ہو جائے گا جبکہ پاک پتن روڈ پر72انچ سیوریج پائپ ڈالنے کا کام 32فی صد مکمل ہو چکا ہے جو 36306فٹ میں سے11929فٹ ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے سٹی منیجر کو ہدایت کی کہ سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد پوری سڑک کی مرمت کی جائے۔ بعد ازاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے شہر سے منڈیوں کو باہر منتقل کرنے کےلئے 5سال کے بعد ترقیاتی کام دوبارہ شروع کرنے کےلئے مارکیٹ کمیٹی کو ضروری کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدائت کی۔
بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے: کمشنر ساہیوال

















