جیل سے رہا، انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے،کارکن ہمت نہ ہاریں،قریشی

راولپنڈی (بیورورپورٹ)عدالتی حکم پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،رہائی کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، چیئرمین سے ملاقات کرکے تفصیلی بات کرونگا، قید تنہائی میں ایک ماہ گزرا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کیس کی دن رات پیروی پر قانونی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،قید میں کسی سے رابطہ نہیں تھا، پراسیکیوشن کے پاس کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے، قید کے دوران بچوں نے بہت ساتھ دیا، بچوں نے کہا کسی دباو¿ میں نہیں آنا،عدالتی حکم کے بعد میری دوبارہ گرفتاری کا جواز نہیں تھا، قید میں ہوتے ہوئے کیسے نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہوں،قید تنہائی میں تھا، کس کو ہدایت یا اکسا سکتا تھا؟۔

کارکنوں کو کہتا ہوں آزمائش کا وقت ہے، حوصلے میں رہیں، ہمت نہ ہاریں، ہر غروب کے بعد طلوع بھی ہوتی ہے،شاہ محمود قریشی نے سوالات لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا چیئرمین سے ملاقات کے بعد تفصیلی گفتگو کروں گا،اس سے قبل لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کاحکم دیا ۔