لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل گجر کو طلب کرلیا،نیب کے مطابق ملزموں کے نام پر 117بینک اکاﺅنٹس ہونے اور ساڑھے 4 ارب کی مبینہ ٹرانزیکشنز کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔
،نیب کے مطابق تحقیقات میں ملزموں کے 4فارن بینک اکاﺅنٹس بھی سامنے آئے ،ڈیڑھ ارب کی جائیدادیں پائی گئیں۔
اربوں کی مبینہ ٹرانزیکشنز ،فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل کو نیب کابلاوا
















