قرض بحالی پروگرام پربدستور ڈیڈ لاک،آئی ایم ایف زیادہ ٹیکسز لگانے پر بضد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قرض بحالی پروگرام پربدستور ڈیڈ لاک،آئی ایم ایف زیادہ ٹیکسز لگانے پر بضد،14جون کے نئے شیڈول میں پاکستان کامعاملہ شامل نہیں،ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولی اہداف کے تخمینہ جات پر اختلافات برقرار ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا 14 جون تک نیا شیڈول جاری کردیا گیا ،سٹاف سطح معاہدہ نہ ہونے کے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں ،ذرائع کے مطابق پاکستان ،آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم حکومت 30 جون تک سٹاف سطح معاہدے کےلئے پرامید ہے۔

آئی ایم ایف ٹیکس ہدف 9800 ارب تک لےجانے پر زور دے رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف 9200 ارب مقرر کرنے کی تجویز ہے۔