اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات میںغیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیاگیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مبصرین کیلئے پلان کی اصولی منظوری دےدی جس کے مطابق عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائےگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے غیر ملکی مبصرین وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کرائیں گے، مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دیں گے،مبصرین کو 90 روز تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
پلان کے تحت غیر ملکی مبصرین دوران انتخابات اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکیں گے، انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد بیانات دینے کی اجازت ہوگی۔
انتخابات میں مبصرین کی شرکت سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

















