آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کی کوئی تکنیکی وجہ نہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد () وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہا ہے مشکل اصلاحات ہوچکیں اور آئی ایم ایف معاہدے کی تاخیر میں کوئی تکنیکی وجہ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ملک میں سیاسی عدم استحکام سب سے نقصان دہ چیز ہے، حکومت اب تک معیشت میں جدوجہد کررہی ہے۔

بڑا مشکل فیصلہ تھا گزشتہ حکومت کو چلنے دیں اور تباہی ہوجائے یا پھر فیصلہ لیا جائے پھر سب جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا سیاست ہوتی رہتی ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے لبیک کہا تو ذمہ داری لے لی، پہلے 1998پھر 2013 اور آج پھر ملک کو ہماری ضرورت ہے۔