اے ٹی سی جج کیخلاف ریفرنس دائرنہیں کیا جارہا،پنجاب حکومت

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کردی،ترجمان پنجاب حکومت نے کہا انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے جج اعجاز احمدکےخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا جھوٹا ،بے بنیاد ہے،پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔