پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کااعلان

کراچی(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

آفتاب صدیقی نے ویڈیو پیغام میں کہا سیاست چھوڑ دی ،9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دےدیا ،بطور پروفیشنل بزنس مین اپنے ملک کی مختلف صلاحیت میں خدمت کرنا چاہتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔