لاہور(اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے عمرا ن خان نے 2011ءسے دہشتگردی ،تخریب اور سازش سے کام لیا لیکن ایکسپوز اب ہوئے ،سول عدالتیں متنازع ہوچکیں،سانحہ9مئی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں،عدالتوں کا حال تو دیکھیں وہاں تو منصف رہے ہی نہیں ، جب سویلین عدالتوںمیں سہولت کاری ہو رہی ہو گئی تو انصا ف کا نظام کدھر جائے گا، جیسا جرم ہوگا ویسی سزا ہو گی ، جرم آپ نے ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے کا کیا ، تاریخ میں تحریک طالبان ،دہشتگرد وں اور تخریب کاروں کے حصے میںبد نامی و ذلت ہے اور سیاست میں عمران خان ،پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جو ججوں کے جسٹس عمر عطا بندیال کا لاڈلہ ہے جب زمان پارک میں پولیس گئی حملے ہوئے اگرتب سزا مل جاتی تو 9مئی کا سانحہ کرنے کا حوصلہ نہ ہوتا۔
جسٹس عمر عطا ءبندیال سے کہتی ہوں آپ نے ماضی سے نہیں سیکھا ،جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ ابھی قانون کے شکنجے میں نہیں آئے لیکن وہ آئین و قانون کے شکنجے میں آئیں گے ،جسٹس (ر) ثاقب نثار ڈیم والے بابا جی کی بات کرو ں تو وہ کسی کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں ، قدرت کی طرف سے عبرت کے نشان بنے ہیںجب عدالتیں انصاف نہیں دیں گی تو پھر مظلوم کہاں جائے گا ، اس وقت مظلوم کون ہے ،مظلوم ریاست پاکستان ہے ، لوگ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہو سکتے ہیں کرداروں پر تنقید ہو سکتی ہے لیکن شہید سب کے ہیں۔
عمران خان کہتا ہے مجھے ثبوت دیدیں میں پکڑا دوں گا،حسان نیازی کی تصویر دکھا دو ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو سنو ، آئینے میں اپنا چہرہ دیکھو تمہیں سارے ثبوت مل جائیں گے،ماسٹر مائنڈ تم ہو ،6ما ٹانگ پر پلستر لگا کر منصوبہ بندی کر رہا تھا جب میں گرفتار ہوں تو کون کون سی دفاعی تنصیبات پر کون کون حملہ کرے گا، فہرستیں بنیں ،نواز شریف نے تو تمہاراکوئی بندہ نہیں توڑا آج تمہیں چھورنے والوں کی لائن لگی ہے، لوگ جہاں سے آئے تھے وہاں جارہے ہیں ، پارٹی جہاں سے نکلی تھی وہاں واپس جارہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں علماءو مشائخ ونگ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے مزید کہا جسٹس عطا عمر بندیال سمیت کچھ ججز ایسے ہیں جو متنازع ہوکرسیاسی جماعت کے سہولت کار بن گئے ،صرف ساس یا لاڈلے کا قانون چل رہا ہے ، عدالتوں کا مذاق بن کر رہ گیا ، ججز کی آنکھوں میں آنسو آتے ہیں احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا آپ دیکھیں آپ احکامات کیا دے رہے ہیں ،آپ کے احکامات تماشہ اور مذاق بن کر رہ گئے ،آپ کی کرسیاں مذاق بن کر رہ گئیں،عزت زبردست نہیں کرائی جاتی ، عزت فیصلوں و انصاف اور عملدرآمد سے ہوتی ہے،دہشتگرد کی سہولت کاری کرنےوالے جج کو قوم معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے روکدیا
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی

















