لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قریشی،فواد ،حماد اظہر سمیت 72 پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کانوٹیفکیشن کالعدم قرادےدیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے استعفوں کی منظوری کےخلاف ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔
عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفے منظوری کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دئیے،رہنماﺅں میںشاہ محمود قریشی،فواد چودھری، حماد اظہر، شفقت محمود ،ریاض فتیانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی استعفے واپس لینے کےلئے سپیکر کے سامنے پیش ہو ں اور سپیکر قومی اسمبلی تمام ممبران کاموقف سن کر فیصلہ کریں۔
قریشی،فواد سمیت 72پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کانوٹیفکیشن کالعدم

















