اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار نے عام شہریوں کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے پرتشدد واقعات کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا غیر آئینی ہوگا،امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے تاہم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا، شفافیت اور فئیر ٹرائل بھی ضروری ہے۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں جناح ہاو¿س اور فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا پرتشدد ہجوم کی کارروائیاں نہ صرف قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کےلئے بھی خطرہ ہیں،اعلامیے میں مزید کہا گیا فوجی تنصیبات کی حفاظت ملکی سلامتی کےلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، تاریخی و ثقافتی عمارتوں پر حملہ پاکستان کی شناخت پر حملہ ہے۔
عام شہریوں کاملٹری کورٹ میں ٹرائل غیر آئینی ہوگا،سپریم کورٹ بار

















