دفاعی تنصیبات پر حملے،لاہور میں درج دونوں مقدمات میں عمران خان نامزد

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں درج دونوں مقدمات میں عمران خان کو نامزد کردیا گیا،ذرائع کے مطابق جناح ہاوس اور گلبرگ عسکری ٹاور پر ہونےوالے مقدمات کی تفتیش آرمی ایکٹ کے تحت ہو گی، مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری ، حما د اظہر ،عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی ، مراد سعید ، اسد عمر ، یاسمین راشد، محمود الرشید ، یاسمین راشد سمیت 50 سے زائد نامزد اور نامعلوم ملزم ہیں۔

دونوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر 19 دفعات درج ہیں، غداری اور پاک آرمی کے خلاف نعروں کی دفعات بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس دونوں مقدمات کے تمام ملزم پاک فوج کے حوالے کرے گی۔