عمران خان کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں،جاوید لطیف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرمیاں جاویدلطیف نے کہاہے ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائیں گے،پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص دہشتگرد گروہ تیار کررکھا ہے،تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا ، ملکی آئین جان سے بھی زیادہ عزیز ہے،عمران خان نے واضح کردیا کوئی بھی شخص تخریب کاراکٹھے کرکے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاملک بھر میں جلاو¿ گھیراو¿ کرنے والوں کو آزاد چھوڑ یا گیا،احتجاج نہیں ریاست کےخلاف بغاوت تھی،60 ارب لوٹنے والے کو عدالت میں عزت و احترام ملتا ہے،حکومت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے تاہم ایسا کرنے دینے کی بجائے جلاو گھیراو روکنے پر لگایا ہوا ہے۔

عدالتی فیصلوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائےگا، حکام کو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کردی، عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں،آئین کے مطابق کام کرنیوالے اداروں کو بلیک میل نہیں ہونے دینگے۔