اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکمران اتحاد نے عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے ضمانتوں کی بارش ہوتے ہی 60 ارب کے چور نے آرمی چیف کےخلاف بیان دیا ،عمران خان کا بیان مذموم عزائم کا آئینہ دار اور پوری قوم کےلئے لمحہ فکریہ ہے،بیان پیغام ہے میرے سہولت کار نہ بنے تو آپ کو بدنام کروں گا،سیاسی لبادہ اوڑھے دہشتگرد آئین کےساتھ کھڑے ہونے اور سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج ،آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیاگھڑی فروش توشہ چور میرٹ پر آرمی چیف کی تقرری کی مخالفت کرتا رہا ،بیان عوام ،فورسز کے قاتل دہشتگردوں کی حمایت کا اعلان عام اورفوج ،ملک دشمنی کے ایجنڈے کا واضح ثبوت و اعتراف ہے،شمشیر کا باوقار اعزاز رکھنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انتہائی قابل، ایماندار اور پروفیشنل سولجر ہیں ،فارن فنڈنگ جن مقاصد کےلئے دی گئی اس پر عمل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،اعلامیہ میں مزید کہا گیاآرمی چیف کی قیادت میں فوج دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑ رہی ہے ایسے میں فوج و سپہ سالار پر حملے کئے جارہے ہیں۔
گھٹیا الزامات دہشتگردی کےخلاف جنگ پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش ہے،عوام ،نمائندہ جماعتیں فوج، قیادت اور شہدا کےساتھ ہے۔
سیاسی لبادہ اوڑھے دہشتگردمداخلت سے انکار پر فوج ،آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے،حکمران اتحاد

















