لاہور(قمر عباس نقوی )ریلوے انتظامیہ کا مسافروں کو آن لائن سفری ٹکٹ بکنگ کی سہولت نیٹ ورک مصروف ایپ غیر فعال شہری استفادہ حاصل نہ کر سکے ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ٹکٹ کا حصول عام شہری کی پہنچ سے دور اشرافیہ مستفید ہورہے ہیں ۔
ریلویز کی جانب سے مسافروں کو مختلف شہریوں کا سفر کرنے کی خاطر ٹرین سفری ٹکٹ کے حصول کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے شہری گھر بیٹھے کسی بھی ٹرین کی بکنگ آن لائن کر سکتے ہیں جدید ٹیکنالوجی میں پیچیدگیوں کی وجہ سے عام شہری کو ایپ کے استعمال کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سہولت سے مستفید ہونا نا ممکن ہے اس ایپ سے اشرافیہ مستفید ہو رہی ہے جبکہ نیٹ ورک مصروف و دیگر تیکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ایپ تک رسائی مشکل ہے متعدد بار کوشش کرنے پر بھی آن لائن بکنگ کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی اس پر ریلوے کی جانب سے دعوے تو دیکھنے میں آتے ہیں لیکن ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے اس پر ریلویز کی ٹیم کام کر رہی ہے اور بڑی تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ عام آدمی آن لائن ٹکٹ بکنگ کے لئے ایپ سے لاعلمی اور قیمتی موبائل نہ ہونے کی وجہ سے اس سہولت سے استفادہ حاصل نہیں کر سکتے اس سے اشرافیہ ہی مستفید ہو رہے ہیں ۔
عام آدمی کو بکنگ آفس میں لمبی قطاروں میں لگ کر ٹکٹ کی بکنگ کروانا پڑ رہی ہے محکمہ ریلویز کی جانب سے عام عوام کو سفری ٹکٹ کی بکنگ میں آسانی فراہم کرنے کی کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی اور نیٹ ورک مصروف ہونے کی وجہ سے آن لائن ٹکٹ بکنگ کا حصول کافی مشکل بن چکا ہے اس کی وجہ سے متعدد مسافروں کو وقت پر آن لائن بکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ریزرویشن دفاتر کا رخ کرنا پڑتا ہے لیکن متعلقہ ٹرین میں سیٹ کی بکنگ سے محروم ہو جاتے ہیں اور آن لائن نظام کی خرابی کی نظر ہو جاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلویز انتظامیہ آن لائن بکنگ سسٹم کو بہتر کرنے کی بجائے اس سسٹم کو نظر انداز کر رہی ہے اور کارروائی اور سہولت کاغذی ہے جدید سسٹم کیموجودگی کے باوجود اس سے استفادہ حاصل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ٹکٹ بکنگ آن لائن سسٹم سے مسافر مکمل طور پر فائدہ حاصل نہیں کر پا رہے ریلوے آن لائن ٹکٹ بکنگ کے لئے ایپ اور ای میل ہونا لازمی ہے جو کہ ایک عام شہری کی پہنچ سے دور ہے ۔
آن لائن ریلوے بکنگ ایپ کی آگاہی نہ ہونے پر عام آدمی سہولت سے محروم



















