اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے ردعمل دیتے ہوئے کہاعمران خان کی گرفتاری کے مناظر پر تشویش ہے، عدالتی مقدمات میں قانون کی حکمرانی کا بلند ترین معیار برقرار رکھنے اور مبالغہ آرائی سے گریز یقینی بنانا چاہئے۔
اپنی ٹوئٹ میں جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے مزید کہا تمام لوگ پر سکون رہیں، پاکستان کی خاطر تمام فریق پر امن رہیں، ترقی کےلئے مشترکہ جدوجہد کیلئے مذاکرات کو ترجیح بنایا جائے۔
عمران خان کی گرفتار ی کے مناظر پر تشویش ہے،جرمن سفیر



















