اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کی قائم مقام سفیر پینگ چنکسو نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، وزیر خزانہ نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور متعدد محاذوں پر چین کی پاکستان کےلئے حمایت کو سراہا۔
اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، پینگ چنکسو نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں، انہوں نے پاکستانی عوام کو چینی حکومت کی جانب سے مسلسل حمایت کی ضمانت دی، دونوں فریقوں نے موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے کےلئے خاص طور پر دونوں ممالک کےلئے دستیاب مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پینگ چنکسو نے کہا چین خطے میں معاشی خوشحالی لانے کےلئے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے، وزیر خزانہ نے چینی قیادت سے پاکستان کو ملنے والی حمایت و تعاون کےلئے پینگ چنکسو کی خدمات کو سراہا۔
پاکستان چین کاباہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

















