کراچی(مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران کراچی میں کھیلے گئے ایک میچ میں پاکستان کے بیٹر شان مسعود کے خلاف پرچی پرچی کے نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر شان مسعود نے تو فی الحال کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں البتہ ساتھی کھلاڑی افتخار احمد ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔افتخار احمد نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ ایسے طعنوں کا شکار میں بھی رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود بہت محنت کرنے والا کھلاڑی ہے، وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں ہیں۔
شان مسعود کیخلاف نعرے بازی، افتخار احمد ساتھی کھلاڑی کی حمایت میں سامنے آ گئے



















