کراچی (مشرق نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ’میں بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہئے۔ پاکستان کو مضبوط بیانئے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی بات ہے، تمام تر سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہمیں بحیثیت پاکستانی، بھارت پر پابندی کی تحریک کے حوالے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں بھارت کی جانب سے معافی مانگنے تک پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے اور مزید کوئی بات ہیں کرنی چاہئے۔
اداکار شان شاہد کا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ



















